پاکستان پاکستان24

پاکستان میں کورونا کے 80 ہزار متاثرین، 1688 ہلاک

جون 3, 2020 < 1 min

پاکستان میں کورونا کے 80 ہزار متاثرین، 1688 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد میں 18 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں اس وقت تک 80 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 29 ہزار کے لگ بھگ صحتیاب ہوئے جبکہ 50 ہزار ایکٹو کیسز ہیں۔

بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے جاری کیے گئے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے دن چار ہزار کورونا پوزیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں ٹیسٹ کی تعداد بڑھنے کے ساتھ کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یکم اور دو جون کو ملک میں 33 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے آٹھ ہزار سے زائد مثبت آئے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 اموات ہوئی ہیں اور ملک میں اب ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 688 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں 570 افراد موت کا شکار ہوئے جبکہ سندھ میں یہ تعداد 526 اور خیبرپختونخوا میں 490 ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے