پاکستان

معصوم زہرہ شاہ کے قتل کیس میں کیا پیش رفت؟

جون 4, 2020

معصوم زہرہ شاہ کے قتل کیس میں کیا پیش رفت؟

راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں پنجرے سے طوطے اڑانے پر مبینہ طور پر مالک مکان کے تشدد سے ہلاک ہونے والی کم سن گھریلو ملازمہ کے قتل کے مقدمے میں تفتیش کے دوران ملزمان کے موبائل فون سے تشدد کی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول زہرہ شاہ کے قتل کے الزام میں زیرحراست ملزمان چھ جون تک ریمانڈ پر ہیں۔

ملزم شیخ حسن صدیق کے موبائل فون سے ایسی ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں جن میں معصوم ملازمہ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور اسے خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔

ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ سول جج روات رضوان حنیف شیخ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جنہوں نے چار دن کا پولیس ریمانڈ منظور کیا تھا۔

بچی کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا اور ان کو ماموں نعیم شاہ ملزم فیملی کے پاس لے کر آئے تھے جو خود بھی اس خاندان کے پاس پانچ چھ سال ملازمت کرتے رہے۔

کم سن مقتولہ زہرہ شاہ کے والد کا نام طاہر شاہ ہے جن کے چھ بچے ہیں اور وہ خود بیمار رہتے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم پراپرٹی اور پرندوں کا بزنس کرتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے