صاحب! گستاخی معاف!
Reading Time: 2 minutesبس گستاخی معاف!
ایسا تو نہ کریں نا!
صاحب !
عزت مآب وینا، حریم،صندل اور "سرتا پائوں” کیا کم تھیں کہ امریکن گوری کو بھی اتار دیا؟
صاحب !
کم سے کم قبروں کو تو معاف کرتے!
صاحب!
زرداری، بلاول اور باقی زندوں کو جو کریں یہ آپ کا جدی پشتی، قانونی، اخلاقی، معاشرتی، معاشی، سماجی، تہذیبی، تمدنی، ثقافتی حق ہے
مگر صاحب! مردوں کو تو بخش دیں!
صاحب!
مرحومہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی، سماجی، اخلاقی اور دیگر نظریات سے لاکھ اختلاف صحیح اور ہمیں بھی ہیں
مگر صاحب!
ان کا معاملہ اب رب کے پاس ہے
صاحب!
مرحومہ کی مظلومانہ موت کے 13 سال بعد بھی قبر پر تازیانے تو نہ برسائیں نا؟
صاحب!
مرحومہ نے اسلام دشمنی یا ملک دشمنی کی ہے تو موت کے بعد قوم ضرور بتائیں،
لیکن صاحب!
کردار کشی تو نہ کریں نا!
صاحب!
سب کو علم ہے کون کتنا پاک دامن اور صادق و امین ہے!
صاحب!
ویسے یہ بتائیں ناکہ یہ دانہ کہاں سے تلاش کیا اور کہاں اور کب سے پرورش فرما رہے تھے؟
صاحب!
یہ سب کے راز ایک دم گوری کے پاس کیسے آئے ؟
صاحب!
جو بولے ٹھک سے گوری ٹویٹ آتا ہے، یہ ماجرا کیاہے؟
صاحب!
اعزاز سید کی ڈگری پر سوال تو ہے، اب ڈر لگ رہا کہ کہیں ہماری شہریت ہی سوالیہ نشان نہ جائے!
صاحب!
ہم مظلوم، محروم، محکوم، مطعون، مضروب، مجروح، مجبور اور مغلوب قوم سے ہیں! ہمیں بخش دیں نا!
صاحب!
یہ ایوان صدر کب سے ۔۔۔ بنا ہے؟
صاحب!
نواز شریف، ن لیگی اور ملا لوگ تو ہوگئے ٹی ٹی پی، پیپلز پارٹی، نیشنلی ، اچکزئی اور سرخے ہوگئے پی ٹی ایم !
صاحب!
باقی آپ ہی یا پالک ہی بچتے ہیں!
صاحب!
یہ وطن بس آپ کے حوالے ہے !
صاحب!
ہمارے آبا نے بڑی قربانی دی ہے، بس ذرا خیال کیجئے گا!
صاحب!
ذرا لے پالکوں کوسکھا بھی دیں نا!
صاحب!
ان کی نا اہلی آپ کی ہی بدنامی کا باعث بن رہی ہے!
صاحب!
پیپلز پارٹی کے بعداگلا نمبر تو ن لیگیوں کا ہے اور اس سے اگلا کس کا ہے؟
صاحب!
بس درخواست ہے کہ گوری کو کچھ دن لگام دیں!
صاحب!
معافی معافی لفظ لگام سخت بلکہ گستاخی ہے!
صاحب!
گوری بس کچھ سکون فرمائے، یا کوئی اور فرض سونپیں!
صاحب!
کیونکہ دنیا کورونا سے بچنے کی تدابیر میں مصروف اور ہم پاکستانی گوری کے شر سے بچنے کی تدابیر کی تلاش میں!
صاحب!
بس گستاخی معاف !