کالم

رب تو بعد اپنا ہی آسرا ہے!

جون 7, 2020 3 min

رب تو بعد اپنا ہی آسرا ہے!

Reading Time: 3 minutes

پوری دنیا جو اس وقت حالت جنگ میں ہے ایک ایسی وبا سے لڑ رہی جس نے تقریباً ہر ایک کو زندگی کی ایک نئی جستجو میں ڈال دیا ہے۔ اب اس وبا سے بچنے کے لیے ہی نہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کے طریقے دریافت کیے جارے ہیں۔
لیکن اس کے لیے بھی تو زندہ رہنا ضروری ہے، جس تیزی سے یہ وبا پھیل رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا ہر ایک شخص ایک بار ضرور اس سے متاثر ہوگا، جو بچ جائیں گے وہ چند ماہ بعد یا سال بعد اس سے متاثر ہونگے لیکن ہونگے ضرور۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سے خود کو محفوظ کیسے رکھا جائے اور اس مرض سے کیسے لڑا جائے۔


زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نےاس جنگ میں اپنا اپنا قلیدی کردار ادا کر دیا ہے اور ابھی بھی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ چاہیے وہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف، نرسز، پولیس، حکومتی ادارے، سیاستدان، صحافی، اساتذہ یا ہماری ریاست سب نے اپنے اپنے حصے کی جنگ لڑ لی ہے لیکن نتائج ہمارے سامنے ہیں. ہم ملکر کی بھی اس کا مقابلہ کیوں نہیں کر پا رہے؟

اس مرض کی روک تھام کے لیے سب سے پہلا قدم جو دیگر ممالک میں بھی اٹھایا گیا مطلب لاک ڈاؤن کا فیصلہ، جس پر عملدرآمد بھی ہوا اور شاید کسی حد تک اس کو پھیلنے سے روکنے میں کارآمد بھی رہا، لیکن اس کے برعکس ہونے والا ملکی معشیت کو جو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا اس کی مثال بھی نہیں ملتی۔ ایک طرف انسانی جانیں ہیں تو دوسری طرف ملکی معیشت جس کے بغیر بھی انسانی زندگی ممکن نہیں. کس کو بچایا جائے کسے داؤ پر لگایا جائے فیصلہ کرنا اتنا ہی مشکل ہے، جیسے موت کے منہ سے نکلنا۔

لاک ڈاؤن سے صرف کاروباری زندگی ہی متاثر نہیں، ہر شخص گھر کا ہر کفیل اس سے بری طرح متاثر ہوا، گھروں میں کھانے کا دو وقت کا کھانا کم پڑگیا، لیکن حکومت اور چند مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت بہت سے سفید پوش لوگوں کی مدد کی، گھر گھر راشن اور ضرورت کی اشیاء فراہم کیں. لیکن اس سب کے باوجود ہمیں لاک ڈاؤن کو ختم کرنے نا فیصلہ لینا پڑا اور انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا بہت بڑا رزق لینا پڑا، جس کے نتیجے میں آج ہمارا شمار متاثرہ ممالک کی فہرست میں بہت اوپر آگیا ہے۔

ہم کیوں نہیں سمجھنا چاہ رہے کہ باقی ممالک کی طرح ہمارے ملک کے وسائل اتنے نہیں کہ ہمیں مکمل لاک ڈاؤن کے ذریعے ہی اس سے بچایا جا سکے۔ کچھ ذمہ داریاں ہماری اپنی بھی جنہیں ہم شروع دن نظر انداز کرتے آرے ہیں۔ دوسرے ممالک میں بھی لاک ڈاؤن لگے، اور پھر تمام مارکیٹس یہاں تک کے تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے کیونکہ انہیں اپنے بحیثیت قوم اپنی تمام تر ذمہ داریوں کا احساس ہے اور وہ اپنی ریاست کے بتائے ہوئے تمام احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو پھر سے نارمل طریقے سے گزار رہے ہیں۔

ہمیں بھی دوسروں پر تنقید کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے اندر اس احساس ذمہ داری کو اجاگر کریں، اپنے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال کریں، اپنی اس سر زمین پاک کو پھر سے مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کیے جانے والے احکامات پر عمل کریں اور خود سے اس وبا کا مقابلہ کریں، اپنی زہنی اور جسمانی نشوونما بہتر بنائیں، گھروں میں محصور رہیں بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، اچھی خوراک کھائیں اپنے آپ پر توجہ دیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر اور کورونا سے پاک مستقبل کی نوید سنائیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے