پاکستان: ایک دن میں کورونا سے 105 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں ایک دن میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سو سے بڑھ گئی ہے۔
منگل کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ایک دن میں 105 مریضوں کی موت واقع ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی کل تعداد دو ہزار 172 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں مزید چار ہزار 646 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جن میں سے 35 ہزار سے زیادہ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
پنجاب میں ہلاکتیں 773 اور سندھ میں 679 ہو گئی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں مرنے والوں کی تعداد 587 ہے۔
بلوچستان میں 58 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد 52 ہے۔
Array