متفرق خبریں

سنتھیا کی ’ایزی لوڈ‘ والی ٹویٹ ڈیلیٹ

جون 11, 2020

سنتھیا کی ’ایزی لوڈ‘ والی ٹویٹ ڈیلیٹ

پاکستان میں عرصہ دراز سے مقیم امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے عطیات لینے کی مہم شروع کی مگر پہلے ہی چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر سخت ردعمل اور تضحیک آمیز ٹرولنگ کے بعد ختم بھی کر دی۔

جمعرات کی صبح سنتھیا رچی نے ٹویٹ کر کے اپنے اکاؤنٹ نمبر دیے کہ ان کو قانونی جنگ لڑنے میں اگر کوئی مدد کرنے کا خواہش مند ہے تو ان اکاؤنٹس میں رقم بھیجے۔

سنتھیا نے لکھا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر رحمان ملک کے خلاف کھڑا ہونا آسان نہیں تھا مگر انہوں نے یہ فیصلہ کیا اور اب اس قانونی لڑائی کے لیے رقم بھی درکار ہوگی۔

واضح رہے کہ سنتھیا رچی نے مذکورہ دونوں شخصیات پر ریپ اور نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

سنتھیا کی ٹویٹ پر ان کی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اور جانے مانے صحافیوں نے ٹرولنگ شروع کر دی۔ اینکر مبشر زیدی نے لکھا کہ ’ کیا وقت آ گیا ہے کہ صبا کے بعد اب سنتھیا بھی بیلنس مانگ رہی ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے