پاکستان

’ملک این ڈی ایم اے کے حوالے کیا جائے‘

جون 24, 2020 < 1 min

’ملک این ڈی ایم اے کے حوالے کیا جائے‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن خواجہ سعد رفیق نے بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا، اس لیے ان کو چاہیے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے سپرد کر دیں۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ’ہم ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے کا مینڈیٹ لے کر نہیں آتے، دوتہائی اکثریت کی حکومتوں کا حشربھی تاریخ کا حصہ ہے، یہ گیارہ ووٹ کی حکومت ہے، بھوک اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا تھا اپوزیشن سے لڑتی رہی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ سچ بات یہ ہے پاکستان میں جمہوریت نہیں، کچھ مان گئے ہیں، کچھ مان جائیں گے، ضیاء الحق کا بدترین مارشل لا پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کر سکا آپ کس خمار میں ہیں، آپشن ہروقت موجود ہوتے ہیں۔

مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اپنی اپنی باری دے کرآئے ہیں لیکن پھر واپس یہیں پرکھڑے ہیں، آپ اپوزیشن کے ساتھ قومی معاملات پر بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں، مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت ہم میسرہیں اور نہ پیپلزپارٹی۔

سعدرفیق نے کہا کہ آپ کو نہیں گرانا، ہم کوئی عدم اعتماد نہیں لارہے۔ اس ملک میں مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے سبق نہیں سیکھا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے