متفرق خبریں

نفیس سیاست دان آیت اللہ درانی کا کورونا سے انتقال

جولائی 5, 2020

نفیس سیاست دان آیت اللہ درانی کا کورونا سے انتقال

‏پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آیت اللہ درانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر پر ہزاروں افراد نے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

صحافی و تجزیہ کار افتخار احمد نے لکھا کہ پاکستانی سیاست ایک بہت نفیس اور دھیمے سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی۔

عمار مسعود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک جی دار سیاستدان سے محروم ہو گئی۔

حامد میر نے ٹویٹ کیا کہ ‏پیپلز پارٹی کے رہنما آیت اللّٰہ درانی کی اچانک وفات کی خبر نے رنجیدہ کر دیا۔ وہ ایک سچے جمہوریت پسند تھے۔ انہوں نے کبھی اپنی سیاسی وفاداری کا سودا نہیں کیا ہر مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ جب وزیر پیداوار تھے تو غریبوں کے بہت کام آتے تھے اللّٰہ انہیں جنت میں جگہ دے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے