علی سلمان علوی قتل کے مقدمے میں گرفتار
راولپنڈی میں تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور ٹرولنگ کرنے والے علی سلمان علوی کو قتل کے ایک مقدمے میں حراست میں لیا ہے۔
علی سلمان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی فعال تھے اور ان کے خلاف درج مقدمے میں اہلیہ صدف زہرہ کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
علی سلمان علوی نیوز چینل آج ٹی وی کے پروگرام میں عاصمہ شیرازی کے پروڈیوسر تھے اور اب بتایا جا رہا ہے کہ ان کو ملازمت سے برخواست کر دیا گیا ہے۔

