متفرق خبریں

پاکستان میں پانچ ہزار اموات، سندھ میں ایک لاکھ کیسز

جولائی 9, 2020

پاکستان میں پانچ ہزار اموات، سندھ میں ایک لاکھ کیسز

پاکستان میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 311 ہو گئی ہے جبکہ ایک دن میں تین ہزار 359 کیسزاور61 اموات رپورٹ ہوئیں۔

پاکستان میں حکام کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے اور صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھنے لگی ہے جبکہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرکی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ایک روز میں 24 ہزار333ٹیسٹ کے گئے جن میں سے3ہزار359 پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔

مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار848ہوگئی، سندھ 99 ہزار362 کیسز کے ساتھ سرفہرست، پنجاب 84 ہزار587، خیبرپختونخوا 29 ہزار52 ،اسلام آباد 13 ہزار731 ، بلوچستان میں 11 ہزار52تعداد اور آزاد کشمیر میں تعداد 1ہزار459 ہوگئی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 61 اموات کے بعد مجموعی تعداد 4ہزار983 ہوگئی ، پنجاب میں 1ہزار955 ، ‏سندھ میں 1637اور‏خیبرپختونخوامیں 1054 اموات ہوچکی ہیں

ملک بھرمیں کورونا کیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے، ، ایکٹو کیسز سے صحتیاب ہونے والے کہیں زیادہ ، 1لاکھ 45 ہزار311 افراد نے کورونا کو شکست دی جبکہ ایکٹوکیسزکی تعداد 90 ہزار554 ہیں ، کورونا مریضوں کیلئے 1568وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے