شوگر کمیشن رپورٹ کے خلاف مقدمات تین ہفتوں میں نمٹانے کی ہدایت
پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع خارج کر دیا۔ عدالت نے اسلام آباد اور سندھ کی ہائیکورٹس کو شوگر ملز مالکان کی درخواستیں نمٹانے کے لیے تین ہفتے کا وقت بھی دیا۔
رپورٹ: جہانزیب عباسی
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ حکومت اور ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
عدالتی حکم میں حکومت کو شوگر ملز مالکان کیخلاف غیر ضروری اقدامات نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹس تین ہفتے میں شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ کریں.
عدالت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداران کو بیان بازی سے بھی روک دیا ہے.

