پاکستان24 عالمی خبریں

عالمی معیشت کو چیلنجز کا سامنا، کورونا کی دوسری لہر کا بھی خطرہ: آئی ایم ایف

جولائی 16, 2020

عالمی معیشت کو چیلنجز کا سامنا، کورونا کی دوسری لہر کا بھی خطرہ: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ بہتری کے کچھ آثار کے باوجود دنیا کی معیشت کو مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے اور کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی آسکتی ہے اس لیے حکومتوں کو اپنے امدادی پروگرام جاری رکھنا ہوں گے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس سے قبل ایک پیغام میں کرسٹلینا جارجیوا نے کہا کہ عالمی معیشت ‘آہستہ آہستہ مضبوط ہونا شروع ہو گئی ہے’ لیکن ابھی ہم خطرے سے باہر نہیں نکلے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی مالیاتی ادارے نے شرح نمو سے متعلق اپنا تخمینہ کم کیا تھا اور اب توقع کر رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سابقہ اندازوں کے برعکس عالمی جی ڈی پی 4 اعشاریہ 9 پر آجائے گی، اور آئندہ برس کے لیے صرف ‘معمولی بحالی ہی ممکن ہو پائے گی۔’  

کرسٹلینا جارجیوا نے کہا کہ ‘جی ٹوئنٹی ممالک نے بدتر صورت حال سے بچنے کے لیے 11 کھرب ڈالر کا امدادی پیکج دیا ہے، اور اسے ضرورت کے مطابق برقرار رکھنا چاہیے اور بعض مخصوص صورت حال میں اس میں اضافہ بھی کیا جائے۔’ 

انہوں نے کم آمدنی والی فیملیز کو رقم کی ادائیگی کے ساتھ بیماری کی چھٹیوں، نظام صحت تک رسائی اور بے روزگاری میں انشورنس جیسے امور کا بھی ذکر کیا۔  

آئی ایم ایف کی سربراہ نے تنبیہ کی کہ ‘معیشت کی بحالی کو خطرات کا سامنا ہے، بیماری کی دوسری لہر مزید رکاوٹیں کھڑی کر سکتی ہے۔’  

انہوں نے تسلیم کیا کہ ‘بڑی اور بڑھتی ہوئی قرض کی سطح تشویش کا معاملہ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے