پاکستان24 متفرق خبریں

خان کا حسینہ کو فون، پاکستان آنے کی دعوت

جولائی 22, 2020

خان کا حسینہ کو فون، پاکستان آنے کی دعوت

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کیا ہے جس کو غیرمعمولی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے بدھ کو بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے  ٹیلیفونک رابطے میں بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور سیلاب سے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے حوالے سے بنگلہ دیش کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم نے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی وبا کے باعث درپیش متعدد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخ حسینہ واجد کو ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کے عالمی اقدام سے متعلق بھی آگاہ کیا اور کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور برابری پر مبنی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے