پاکستان پاکستان24

مجھے لگا کہ آخری وقت آ گیا ہے: مطیع اللہ جان

جولائی 23, 2020

مجھے لگا کہ آخری وقت آ گیا ہے: مطیع اللہ جان

پاکستان میں اغوا کیے جانے بعد چھوڑے گئے سینیئر صحافی مطیع اللہ جان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کے تفتیشی افسر کو چار صفحات پر مشتمل بیان میں مطیع اللہ جان نے اپنے اغوا کی تفصیلات بتائی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اغوا کاروں نے ان کو ایک سیل میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر رکھا اور کہتے رہے کہ تم خود سمجھ دار ہو، تم سمجھتے ہو۔

مطیع اللہ جان نے کہا کہ اغوا کار جب ان کو اسلام آباد سے ایک گھنٹہ دور ڈرائیو کر کے پھینکنے جا رہے تھے تو ان کو لگا کہ آخری وقت آ گیا ہے۔

ان کے مطابق اغوا کار جب ان کو جھاڑیوں میں پھینک رہے تھے تو لگا کہ شاید ماضی میں قتل ہونے والے صحافیوں کی طرح ان قاتلوں کا بھی سراغ نہ ملے۔

مطیع اللہ جان کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جس جگہ اغوا کاروں نے ان کو پھینکا اور چلے گئے وہاں قریب سڑک پر ایک بورڈ لگا تھا جس پر لکھا تھا ”محکمہ زراعت ہنجاب“۔

ان کا یہ بیان ویڈیو کی صورت میں ان کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے