پاکستان میں ”پب جی“ گیم پر پابندی ختم
پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے والوں کے لیے خوش کن فیصلہ دیتے ہوئے ایپ اور سائٹ کو فوری کھولنے کا حکم دیا ہے۔
جمعے کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق نے پب جی پر پابندی کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے پب جی پر پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور گیم کو فوری کھولنے کی ہدایت کی۔
پی ٹی اے نے شہریوں کی شکایات کے بعد پب جی پرپابندی لگائی تھی۔
پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے پی ٹی اے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

