جوابی کارروائی، چین میں امریکی قونصل خانہ بند
چین نے ہیوسٹن میں اپنے قونصل خانے کی بندش کے ردعمل میں جنوب مغربی شہر شینگدو میں امریکی قونصل خانے کو بند کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے کہا ہے کہ شینگدو شہر میں اس نے امریکی قونصل خانے کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق چین اور امریکہ کے تعلقات میں موجودہ صورتحال وہ نہیں جو چین دیکھنا چاہتا ہے۔ اس تمام صورتحال کا ذمہ دار خود امریکہ ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کے غیر مناسب اقدامات کا جائز اور ضروری ردعمل ہے۔

