پنجاب اور سندھ کورونا اموات میں برابر
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آ رہی ہے اور گزشتہ روز ایک ہزار487 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں15 ہزارمریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کل صحت یاب افراد کی تعداد دو لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے سنیچر کی صبح جاری کیے گئے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ روز 23 ہزار630 ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 1 ہزار487 کے نتائج مثبت آئے جس کے بعد مجموعی کیسز2 لاکھ 71 ہزار887 ہوگئے۔
سندھ ایک لاکھ 16 ہزار800 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ، پنجاب91 ہزار691 ،خیبرپختونخوا 33ہزار71 ، بلوچستان 11ہزار550 ،اسلام آباد 14 ہزار821، آزاد کشمیر2ہزار12اورگلگت میں تعداد1ہزار942 ہوگئی۔
ملک میں صحتیاب ہونےوالے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 30 ہزار سے کم رہ گئی ہے ، ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں 2 ہزار 287 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 242 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ملک میں کورونا سے کل اموات پانچ ہزار 787 ہیں جن میں سے پنجاب اور سندھ میں دو ہزار، دو ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دوںوں صوبوں میں ہونے والی اموات میں صرف تین کا فرق ہے۔

