پاکستان24 متفرق خبریں

برٹش ایئرویز کا پاکستان کے لیے آپریشن بحال؟

جولائی 28, 2020 < 1 min

برٹش ایئرویز کا پاکستان کے لیے آپریشن بحال؟

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ کی ایئر لائن برٹش ایئرویزنے اگلے ماہ سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئرویز نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینیجر کو خط لکھ کر انتظامات کے بارے میں تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

ادھر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر مسافروں کی سہولت کے لیے اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ‏برٹش ایئرویز اگست سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔ ‏برطانوی ایئرلائن لندن کے ہیتھروایئر پورٹ سے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرانے کی درخواست کی ہے اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینیجرسے انتظامات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برٹش ایئرویز نے کہا کہ ‏جہازکے لیے فکسڈ بریجزمحفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے، برٹش ایئرویزنے کورونا کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر رکھا تھا

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے یکطرفہ کرایہ 8652 روپے کر دیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور کا یکطرفہ کرایہ 10100، اسی طرح کراچی سے کوئٹہ کا یکطرفہ کرایہ 11535 روپے کیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے