ملائیشیا: سابق وزیراعظم کو 12 برس قید
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق خلاف لاکھوں ڈالرز کے کرپشن کے مقدمے میں تمام سات الزامات ثابت ہونے کے بعد 12 سال قید اور لاکھوں ڈالر جرمانے کی سز سنائی گئی ہے۔
نجیب پر منٹ فنڈ ’ون ایم ڈی بی‘ میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات تھے۔
’ون ایم ڈی بی‘ فنڈ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے سنہ 2009 میں قائم کیا تھا جس کا مقصد ملائیشیا میں اقتصادی اور معاشی ترقی کے منصوبوں کے لیے سرمایہ مہیا کرنا تھا۔
جج محمد نزلان محمد غزالی کے مطابق مقدمے میں شواہد کا جائزہ لینے کے بعد، مجھے معلوم ہوا ہے کہ استغاثہ نے اپنے کیس کو کسی معقول شک سے بالاتر ثابت کر دیا۔‘

