فیس بک چیٹ، پشاور کی عدالت میں ملزم قتل
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کی ایک ماتحت عدالت میں جج کے سامنے ایک ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
قتل کیے جانے والے ملزم طاہر احمد نسیم کے خلاف توہین مذہب کا اسلام آباد کے ایک مقدمہ مدرسے کے طالب علم ملک اویس نے فیس بک دوستی کے دوران چیٹ اور اس کے پشاور رنگ روڈ کی ایک عمارت میں مناظرے کے بعد درج کرایا تھا۔
مقدمے کے مدعی کا آبائی علاقہ نوشہرہ ہے اور مقدمہ اپریل 2018 میں درج کیا گیا تھا۔
ملزم طاہر احمد نسیم کو قتل کرنے والے نوجوان کو پولیس نے عدالت میں ہی گرفتار کر لیا اور سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق وہ پشتو میں اپنے عمل کو درست قرار دے رہا ہے۔
واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں پولیس تفتیش، عدالتی اور سکیورٹی نظام کو قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
Array