ہواوے نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا
Reading Time: < 1 minuteبین الاقوامی مارکیٹ میں چین کی سیلولر فون کمپنی ہواوے نے یونٹ فروخت میں سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ہواوے نے رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں پانچ کروڑ 58 لاکھ فون سیٹ فروخت کیے۔
واضح رہے کہ چین کی کمپنی ہواوے کو امریکہ میں پابندی کا سامنا ہے اور یورپ میں بھی اس کی فائیو جی ٹیکنالوجی کو ہٹانے کے لیے مختلف حکومتوں نے اقدامات کا آغاز کیا ہے جس کے جواب میں چین نے بھی ان ممالک کے خلاف تجارتی سامان پر کارروائی کرنے سے خبردار کیا ہے۔
Array