متفرق خبریں

بی ایم ڈبلیو میں بکرا کس کا؟ کس کے لیے؟

جولائی 31, 2020 < 1 min

بی ایم ڈبلیو میں بکرا کس کا؟ کس کے لیے؟

Reading Time: < 1 minute

دنیا بھر میں مسلمان عیدالاضحٰی کا تہوار منا رہے ہیں۔

پاکستان میں عید کل منائی جائے گی اور سنت ابراہیمی کے مطابق جانوروں کی قربانی دی جائے گی۔

صاحب استطاعت مسلمان پر قربانی واجب ہے مگر دنیا میں ایسے لوگ ہیں جو اپنے مسلمان ملازمین یا سکیورٹی کے افراد کے لیے قربانی کے جانور خریدتے ہیں۔ انہی میں سے ایک پاکستان میں جرمنی کے سفیر ہیں۔

جرمن سفیر برنہارڈ شلاغیک نے اپنے سفارت خانے کی سکیورٹی پر مامور فرنٹیئر کانسٹیلبری کے گارڈ کے لیے قربانی کا بکرا خریدا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر بکرے کی تصاویر شیئر کیں اور پوچھا کہ ان کے خیال میں بکرا کیسا ہے؟۔ جرمن سفیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘عید_الاضحیٰ قریب آرہی ہے! یہی وجہ ہے کہ ہمارے سکیورٹی کے مشیر ایرتاش گذشتہ روز مویشی منڈی میں ہمارے ایف سی گارڈز کے لئے بکرا خریدنے گئے۔ یہ ان کے سال بھر کی محنت کو سراہنے کا اچھا موقع ہے۔ مجھے لگتا ہے ایرتاش نے ایک اچھے جانور کا انتخاب کیا ہے! آپ کیا کہتے ہیں؟’

جرمن سفیر کی ٹویٹ پر نوید جنجوعہ نے لکھا کہ ‘خدمت کا صلہ بھی اچھا ہے اور بکرا بھی اچھا ہے۔’

شبیر جیک آبادی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ بکرا صحت مند اور اچھا ہے، اجونا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتا رہا ہے۔

وحید نعمان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ بکرا تو بہت خوبصورت ہے مگر اس کو بی ایم ڈبلیو جیسی مہنگی گاڑی میں لے کر جانا صرف جرمن ہی افورڈ کر سکتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے