انڈیا کے بعد امریکہ میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی
Reading Time: < 1 minuteامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں چین کی کمپنی کی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا رہے ہیں۔
جمعے کی شپ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ‘جہاں تک ٹک ٹاک کا تعلق ہے تو ہم اس پر پابندی لگا رہے ہیں۔’
واضح رہے کہ امریکہ میں حکام نے الزام لگایا تھا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے چین کی انٹیلی جنس جاسوس کر سکتی ہے اور یہ کہ ایپ سکیورٹی رسک ہے۔
انڈیا پہلے ہی چین سے سرحدی کشیدگی اور تصادم کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی لگا چکا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں چین کی ٹیکنالوجی اور ایپ کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے سخت مشکل کا سامنا ہے۔ دنیا کے کئی ملکوں میں چین کی موبائل فون کمپنی ہواوے کے سامان پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
یورپ نے ہواوے کی فائیوجی ٹیکنالوجی کو اگلے پانچ برس میں ہٹا کر متبادل اپنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
Array