ایپل کمپنی 500 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے: عدالت
امریکہ میں ایک عدالت نے انٹلکچول پراپرٹی رائٹس کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر دنیا کی امیر ترین کمپنیوں میں سے ایک اپیل انکارپوریٹ کو پین اوپٹس نامی کمپنی کو 500 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایپل نے کہا ہے کہ وہ ٹیکساس ریاست کی عدالت کی جانب سے فور جی پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کرے گی۔
پین اوپٹس نامی کمپنی نے ایپل انکارپوریٹ کے خلاف گزششہ برس فروری میں دعویٰ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایپل نے اپنے سمارٹ فون، ٹیبلٹس اور واچ میں ان کے فور جی ایل ٹی ای ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے بعد ادائیگی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ایپل کمپنی کے اثاثوں کی مالیت اس وقت دو کھرب ڈالر ہے۔

