عالمی ادارہ صحت کو وائرس کے دو برس میں خاتمے کی توقع
عالمی ادارہ صحت نے توقع ظاہر کی ہے کہ وبا کورونا وائرس کو ختم ہونے میں دو برس لگیں گے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم غیبریسس نے جمعے کو جنیوا میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ سنہ 1918 میں ہسپانوی فلو کی وبا پر قابو پانے میں دو برس لگے تھے۔
ادھانوم غیبیرس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی اس وائرس کو ’کم وقت میں روکنے‘ میں مدد دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یقیناً زیادہ میل ملاپ سے اس وائرس کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہے لیکن اس وقت ہمارے پاس اس کو روکنے کی ٹیکنالوجی اور علم موجود ہے۔‘

