پاکستان24 متفرق خبریں

یوٹیوب، پب جی پر پابندی ممکن نہیں: وزیر سائنس

اگست 22, 2020 2 min

یوٹیوب، پب جی پر پابندی ممکن نہیں: وزیر سائنس

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جو لوگ یوٹیوب ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی کی بات کرتے ہیں ان کو ٹیکنالوجی کی سمجھ نہیں ہوتی، صوبائی اسمبلیوں کو اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کرنا چاہیے۔


سنیچر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”وزارت اطلاعات کی دو سال کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے جن سات نکات پر کام کر کے گیا تھا ابھی تک وہی چل رہے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ فون ایپلیکیشن پر پابندی کی بات نہ کسی ادارے کو کرنی چاہیے نہ ہی حکومت کو،ان ایپلیکیشنز کو ریگولیرائز کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام تر اختیارات صوبوں کے پاس ہیں صوبوں کو اپنی کارکردگی عوام کے سامنے لانی چائیے صوبائی اسمبلیوں کو اپنے یوٹیوب چینلز کا آغاز کرنا چاہیے، صحافت کو بھی نئی ٹیکنالوجی کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا ہم رویت حلال ممبرز کی طرح ٹیکنالوجی سے آنکھیں نہیں پھیر سکتے۔

”فیڈریشن اور ملک انصاف کی بنیاد پر قائم رہتے ہیں ابھی تک ہم جسٹس سسٹم ریفارمز نہیں لاسکے، وزیراعظم نے فروغ نسیم کو جسٹس سسٹم ریفارمز لانے کی ہدایت کی ہے۔“

فواد چودھری نے کہا کہ نیب کو بھی زیر التواء مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے کا کہا ہے، ایک کیس درمیان میں ہوتا یہ دوسرا بنا دیتے ہیں جو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو دفعہ وفاق صوبوں کو صوبائی فنانشنل کمیشن ایوارڈ سے متعلق کہہ چکا ہے، مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ نے سندھ میں 14 ٹریلین خرچ کیا ہے جبکہ سندھ بہت ذیادہ پیسہ گھوٹکی کے نام پر لیتا ہے۔

فواد چودھری نے اپوزیشن پر تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف کی صحت کو کے کر اب ان کی فیملی کو بھی کوئی شک نہیں رہا کہ وہ بالکل تندرست ہیں نواز شریف لندن میں پھر رہے ہیں کافیاں پی رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے تمام ترآپشنز استمعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف کی صحت لندن جاتے ہوئے بھی خراب تھی؟ جنہوں نے نواز شریف کے ٹیسٹ کیئے ان کے خلاف تحقیقات ہونی چائیے۔

ان کا کہنا تھاجب اپوزیشن کے کسی کیس میں تیزی آتی ہے تو یہ لوگ سیاسی دباؤ پیدا کرتے ہیں اور جب ہم فیٹف کی لسٹ سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں تو اپوزیشن اس میں خلل ڈالتی ہے۔ مریم نواز ہوں یا چاہے نواز شریف ان کا درد ایک ہی ہے کہ ان کے خلاف کیسز بند ہو، ان کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے ۔ مدرسے کے بچوں کو کرائے پر لاکر تحریک چلائی جاتی ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ آٹا چینی کی قیمتوں میں آئندہ 15 سے 20 دنوں میں کمی نظر آجائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے