جرمنی کے بعد اٹلی میں بھی کورونا کی واپسی
عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر نے یورپ کے ملکوں کو متاثر کرنا شروع کیا ہے۔
جرمنی میں سنیچر کو وائرس کے دو ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اٹلی میں ایک دن میں ایک ہزار کے لگ بھگ کورونا کے ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلی نے مئی کے اواخر میں کورونا کی وبا پر قابو پا لیا تھا اور گزشتہ ماہ لاک ڈاؤن کھول دیا گیا تھا۔
اٹلی میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہے جبکہ جرمنی میں نو ہزار 331 اموات ہوئی ہیں۔

