کراچی موٹر وے پر وین میں 15 مسافر جھلس کر ہلاک
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کو جانے والے موٹر وے (ایم نائن) پر وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں آگ لگنے سے 15 مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سنیچر کو ایم نائن (M-9) پر نوری آباد کے قریب وین الٹنے کے باعث اس کی وائرنگ میں آگ لگ گئی جس نے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ وین سے آگے جانے والی گاڑی کا بونٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جو اڑ کر پیچھے وین کی ونڈ سکرین کو لگا اور گاڑی بے قابو ہو کر ہائی وے سے اتر گئی۔
بری طرح جھلسنے کے باعث کئی نعشوں کی شناخت ممکن نہیں رہی۔

