اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ضمانت خارج ہونے پر گرفتار
پاکستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کو احتساب کے قومی ادارے نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے اس وقت حراست میں لے لیا جب ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کر دی گئی۔
پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں ضمانت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
شہباز شریف ان مقدمات میں 28 ستمبر تک عبوری ضمانت پر تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف احتساب کے نام پر انتقامی کارراوئیاں ملک میں سیاست کا رخ متعین کر رہی ہیں۔

