پاکستان

جسٹس عمر عطا کی میر شکیل کی درخواست سننے سے معذرت

ستمبر 30, 2020

جسٹس عمر عطا کی میر شکیل کی درخواست سننے سے معذرت

‏پاکستان میں ساڑھے چھ ماہ سے قید جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا۔

عدالتی بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ”ذاتی وجوہات کے باعث یہ کیس نہیں سن سکتا۔“

واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے مالک کو وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے کئی بار جلسوں میں سنگین نتائج سے خبردار کیا تھا۔

میر شکیل کو پلاٹوں کی خریداری کے ایک 35 برس پرانے مقدمے میں احتساب بیورو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے