پاکستان

شرم دلانے والے سے استعفا لے لیا گیا

ستمبر 30, 2020

شرم دلانے والے سے استعفا لے لیا گیا

پاکستان کے صوبہ سندھ کی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفا لے لیا گیا ہے۔ ان کا تعلق وفاق میں برسراقتدار تحریک انصاف سے ہے۔

فردوس نقوی نے گزشتہ دنوں کراچی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر وزیراعظم عمران خان کو شرم و حیا کرنے کے لیے کہا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان کی متعدد بار وضاحت کی اور اعلی قیادت سے زبانی اور تحریری معافی مانگی مگر ان کو استعفا دینے کے احکامات جاری کیے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے