پاکستان24 متفرق خبریں

عاصم باجوہ پھر مستعفی، وزیراعظم بھی مان گئے

اکتوبر 12, 2020

عاصم باجوہ پھر مستعفی، وزیراعظم بھی مان گئے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

عاصم باجوہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیرعظم نے ان کا استعفا منظور کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کروڑوں ڈالر کی جائیداد اور کاروبار سامنے آنے کے بعد عاصم باجوہ نے گزشتہ ماہ بھی استعفا دینے کا اعلان کیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور نہیں کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے