پہلی ویکسین خود لگاؤں گا: ترک صدر
Reading Time: < 1 minuteترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین پر عوام کے شکوک و شبہات دور کرنے کے لئے خود سب سے پہلے ویکسین لگواوٗں گا۔
صدر ایردوان کے مطابق روس اور چین سے ویکسین کی خریداری کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترک عوام کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے اور حکومت ہر صورت جلد از جلد ویکسین حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ عالمی وبا سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
Array