پاکستان24 عالمی خبریں

بیروت دھماکے: وزیراعظم اور تین سابق وزرا پر فردِ جرم عائد

دسمبر 10, 2020 < 1 min

بیروت دھماکے: وزیراعظم اور تین سابق وزرا پر فردِ جرم عائد

Reading Time: < 1 minute

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے تباہ کن دھماکوں کی فردِ جرم نگران وزیراعظم حسن دیاب اور تین سابق وزرا پر عائد کی گئی ہے۔

بیروت میں ایک مقامی عدالت نے فوجداری مقدمے میں چار افراد پر فردِ جرم عائد کی ہے جن سے اگلے ہفتے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حسن دیاب اور سابق وزرا پر مجرمانہ غفلت کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے جن کی حکومت کو بندرگاہ کے گودام میں خطرناک امونیم نائٹریٹ کے 2700 ٹن سے زیادہ ذخیر کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے متعلقہ حکام نے کئی بار کہا تھا۔

اگست کے مہینے میں بیروت کی بندرگاہ پر ذخیرہ کی گئی نائٹریٹ کے گودام میں آگ لگنے کے بعد دھماکوں سے 300 کے لگ بھگ افراد ہلاک جبکہ آدھا شہر تباہ ہو گیا تھا۔

دھماکوں سے تباہ حال معیشت کے ملک میں ہزاروں افراد بے روزگار اور بے گھر ہو گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے