پاکستان24 کھیل

رواں دہائی کی کرکٹ ٹیم، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

دسمبر 27, 2020 < 1 min

رواں دہائی کی کرکٹ ٹیم، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

Reading Time: < 1 minute

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دہائی کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی کی ٹویٹ کے مطابق دہائی کی ٹیم میں انڈیا کے تین، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں۔

انگلینڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے ایک ایک پلیئر کو لیا گیا ہے۔

پاکستان کے سعید اجمل، مصباح الحق اور محمد حفیظ کو عالمی ٹیم میں نامزد کیا گیا تھا مگر وہ گیارہ کھلاڑیوں میں جگہ نہ بنا سکے۔

عالمی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی جبکہ اوپنرز روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر رکھے گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے