پاکستان میں رواں ماہ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
پاکستان کے صوبوں کے حکام نے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولیں جائیں گے۔
پیر کو اسلام آباد میں اس حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم فروری سے یونیورسٹیاں کھولی جائیں گی۔
پہلی سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے 25 جنوری سے کھولے جائیں گے۔

