پاکستان24

امریکی پارلیمنٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کی چڑھائی، چار ہلاک

جنوری 7, 2021

امریکی پارلیمنٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کی چڑھائی، چار ہلاک

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی پارلیمان کی عمارت کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا جس پر پولیس کی کارروائی کے دوران چار افراد ہلاک ہو گئے۔

حملے کی حمایت کرنے پر فیس بک نے ٹرمپ کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس لاک کر دیے ہیں۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 52 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ واقعہ سے دکھ پہنچا اور یہ جمہوریت کے لیے نقصان دہ اور تاریک ترین واقعہ ہے۔

سابق امریکہ صدر باراک اوبامہ نے واقعہ کو شرمناک قرار دیا ہے کہ جبکہ سابق صدر بش نے کہا ہے کہ متنازع الیکشن امریکہ جیسے ملک میں نہیں بنانا ری پبلک میں ہوتے ہیں۔
فرانس اور یورپی یونین نے بھی امریکی ایوان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

جس وقت مظاہرین کیپٹل ہل میں داخل ہوئے وہاں ایوان نمائندگان اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا جس کا مقصد جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں جیت کی باقاعدہ تصدیق کرنا تھا۔

اجلاس کی صدارت نائب صدر مائیک پنس کر رہے تھے اور انہوں نے اجلاس روکنے سے متعلق صدر ٹرمپ کی درخواست کو رد کردیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے حامی جب اندر داخل ہوئے تو پولیس نے شیلنگ کی اور اپنی بندوقیں تان لیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے