اسامہ قتل میں ملوث پانچوں پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
اسلام آباد میں نوجوان اسامہ کو فائرنگ کر کے قتل میں کرنے میں ملوث وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث پانچ اہلکاروں کو پولیس سروس سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
اہلکاروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اہلکار مس کنڈیکٹ اور فرائض میں غفلت ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا ہے۔
برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹیبل مصطفی شکیل، مدثر اور سعید شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مذکورہ اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک غیر مسلح نوجوان اسامہ شہر کی بڑی شاہراہ پر ہلاک ہو گیا تھا۔
پانچوں اہلکار اس وقت حراست میں ہیں اور ان پر قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

