پاکستان24 عالمی خبریں

ٹرمپ کی برطرفی کے لیے قرارداد منظور، نائب صدر کا انکار

جنوری 13, 2021

ٹرمپ کی برطرفی کے لیے قرارداد منظور، نائب صدر کا انکار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں نائب صدر مائیک پنس سے کہا گیا ہے کہ وہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے صدر کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیں۔

مائیک پنس اس سے قبل ہی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی کو ایک خط کے ذریعے آئینی ترمیم کے تحت ہٹانے سے انکار کر چکے ہیں۔

آئین کے تحت صدر کو ہٹانے کے لیے نائب صدر اور کابینہ کی اکثریت کو قرار دینا ہوگا کہ صدر ٹرمپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل نہیں۔

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے 25ویں آئینی ترمیم کے استعمال کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ یہ بہترین قومی مفاد کے منافی ہوگا۔

مائیک پنس نے سپیکر نینسی پلوسی کو لکھا ہے کہ ’صدارتی مدت کے اختتام میں صرف آٹھ دن باقی ہیں۔ آپ اور ڈیموکریٹ ارکان مجھ سے اور کابینہ سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ 25 ویں آئینی ترمیم کا استعمال کیا جائے۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس طرح کی کارروائی ہمارے قومی مفاد میں اور آئین سے ہم آہنگ ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے