چین نے پی آئی اے کے ملک داخلے پر تین ہفتوں کے لیے پابندی عائد کر دی
Reading Time: < 1 minuteچین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اپنے دارالحکومت بیجنگ کے لیے پروازوں پر تین ہفتوں کی پابندی عائد کی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق بیجنگ پہنچنے پر 10 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس پر چینی حکام نے بطور جرمانہ پی آئی اے پر تین ہفتوں کے لیے پابندی عائد کر دی ہے تاہم اس پابندی کا اطلاق کارگو سروسز پر نہیں ہوگا جن کا حال ہی میں آغاز ہو اہے۔
ترجمان کے مطابق بدھ کو چین کے لیے روانگی سے قبل پی آئی اے کی پرواز کے تمام مسافروں کے پاس کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ موجود تھی تاہم بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تو دس مسافروں کی رپورٹ مثبت آئی جس پر چینی حکام نے پی آئی اے کی پروازوں پر تین ہفتے کے لیے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا پی آئی اے کے علاوہ ترک اور دیگر کئی ائیر لائنز پر بھی چینی حکام نے قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے کے طور پر پابندی عائد کی ہے۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کی چین کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز کی اجازت دی گئی تھی۔