پاکستان24 متفرق خبریں

لیز کی رقم کا تنازع: پی آئی اے کا طیارہ ملائیشیا کی عدالت نے روک لیا

جنوری 15, 2021

لیز کی رقم کا تنازع: پی آئی اے کا طیارہ ملائیشیا کی عدالت نے روک لیا

ملائیشیا کے کوالالمپور ایئرپورٹ پر پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ایک جہاز کو لیز کی رقم ادا نہ کرنے پر عدالتی حکم کے تحت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے وزیر ہوابازی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لیز کا معاملہ برطانوی عدالت میں زیرالتوا ہے۔

جاری کیے بیان میں پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ’ملائیشیا کی ایک مقامی عدالت نے یکطرفہ فیصلے کے تحت پی آئی اے کے ایک طیارے کو روک لیا ہے جس کا قانونی تنازع قومی ایئر لائن اور ایک فریق کے مابین برطانوی عدالت میں زیر التوا ہے۔‘

پی آئی اے کا اٹھارہ رکنی عملہ بھی اب کوالالمپور میں پھنس گیا ہے جہاں پہلے ہی کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور ان کو دو ہفتے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

طیارے کو جس وقت قبضے میں لیا گیا اس میں مسافر سوار تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے