پاکستان24 عالمی خبریں

واٹس ایپ اپنے صارفین کی ’کنفیوژن‘ سے پریشان، نئی پالیسی پر عمل مؤخر

جنوری 16, 2021 < 1 min

واٹس ایپ اپنے صارفین کی ’کنفیوژن‘ سے پریشان، نئی پالیسی پر عمل مؤخر

Reading Time: < 1 minute

دنیا بھر میں رابطوں کے لیے مشہور سمارٹ فون ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نئی پرائیویسی پالیسی پر عمل درآمد مؤخر کر رہا ہے۔

اعلان کے مطابق اب واٹس ایپ کی نئی پالیسی کا اطلاق آٹھ فروری سے نہیں ہوگا اور ا س کے لیے نظرثانی کا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے جس کے بعد 15 فروری سے لاگو کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی اس وقت دنیا میں سب سے اہم موضوع ہے اور فیس بک کی ملکیت اس ایپ کے صارفین نے مسیجنگ اور کالز کے لیے دیگر فون ایپس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا میں پانچ کروڑ افراد نے واٹس ایپ چھوڑ دیا ہے جبکہ دس کروڑ سے زائد صارفین نے اس عرصے میں ٹیلی گرام اور سگنل جیسی ایپس ڈاؤن لوڈ کی ہیں۔
قبل ازیں پرائیویسی پالیسی پر تحفظات سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا تھا کہ ’ہم آپ کے میسج دیکھتے ہیں اور نہ فون کالز سنتے ہیں، اسی طرح فیس بک بھی یہ نہیں کرتا۔‘

کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ صارفین کے ایک دوسرے کو میسجز کا لاگ بھی نہیں بناتے کہ کون کس سے رابطے میں ہے اور نہ ہی شیئر کی گئی لوکیشن دیکھی جاتی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے