پاکستان24 متفرق خبریں

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان سرپرستوں کی مدد سے بچ رہا ہے: نواز شریف

جنوری 16, 2021 < 1 min

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان سرپرستوں کی مدد سے بچ رہا ہے: نواز شریف

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کا چھ سال بعد بھی فیصلہ نہ کیے جانے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سنیچر کی شام لندن سے ویڈیو لنک پر پیغام میں انہوں نے کہا کہغیرملکی فنڈنگ کیس 6 سال سے لٹکا ہوا ہے۔ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام عمران خان ہے، اس لیے فیصلہ نہیں ہورہا۔ 2017 میں وزیراعظم کو نکالنے کیلئے تیز رفتار کارروائی کی گئی، سپریم کورٹ کے ججوں نے وٹس ایپ کے ذریعے JIT قائم کی، جس میں ISI اور MI کے نمائندوں کو شامل کیا۔

‏نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کیس کی 70 سماعتیں ہوچکی ہیں، 30 مرتبہ کیس ملتوی کروایا، 8 وکیل بدلے، الیکشن کمیشن نے 20 آرڈرز کو ردی میں پھینکا۔

‏”صادق اور امین کا تمغہ سجائے عمران اپنے سرپرستوں کی حمایت سے انصاف کے راستے میں رکاوٹ بن گیا۔“

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 2018 میں اسکروٹنی کمیٹی سے ایک مہینے میں رپورٹ مانگی، ڈھائی سال بعد بھی رپورٹ نہیں آسکی، اس کیس کو قانونی عمل کی بدترین مثال بھی کہا گیا

‏”عمران خان نے فارن فنڈنگ کی ذمہ داری ایجنٹس پر ڈال دی، جبکہ یہ ایجنٹس PTI کے نام سے رجسٹرڈ 2 کمپنیاں ہیں، اور عمران خان چلا رہا ہے۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے