پاکستان

پی ڈی ایم کا احتجاج، شاہراہ دستور پر رینجرز اور پولیس کے دستے تعینات

جنوری 19, 2021 < 1 min

پی ڈی ایم کا احتجاج، شاہراہ دستور پر رینجرز اور پولیس کے دستے تعینات

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اپوزیشن کی تحریک پی ڈی ایم کے احتجاج کے موقع پر اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر الیکشن کمیشن کے باہر کڑے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔

منگل کی صبح ہی سینکڑوں کی تعداد میں اسلام آباد پولیس اور رینجر کے اہلکار شاہراہ دستور پر قطاروں میں ڈنڈوں اور حفاظتی شیلڈز سے لیس کھڑے ہیں۔

کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئی واٹر کینن بھی قریب ہی کھڑے کیے گئے جبکہ کتوں کی مدد سے سرچنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی میٹل ڈیٹکٹر کی مدد سے شاہراہ دستور کو کلئیر کروانے کے عمل میں حصہ لیا۔

دوسری جانبپی ڈی ایم شو آف پاور پر آخری بیٹھک کر رہی ہے اور ریلی میں رہنماوں کی شرکت کی حکمت عملی تبدیل کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم کے رہنما اکٹھے کشمیر چوک جائیں گے۔

اجلاس مولانا فضل الرحمن کی رہاش گاہ پر طلب کیا گیا ہے

پی ڈی ایم رہنماوں کے اعزاز میں مولانا فضل الرحمن ظہرانہ دے رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو پیش کیے جانے والے مطالبات پر حتمی مشاورت ہو رہی ہے۔

دور دراز کے علاقوں سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی ریلیاں اسلام آباد کی جانب رواں ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے