سب حاصل کیا : صدر ٹرمپ کے اقتدار کا آخری دن اور الوداعی پیغام
Reading Time: < 1 minuteامریکہ کے متنازع ترین اور ہر وقت خبروں میں رہنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارتی مدت مکمل کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے رخصت ہو رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے رخصتی سے قبل منگل کی رات صدر ٹرمپ نے اپنے الوداعی ویڈیو پیغام میں اپنے دور حکومت کی کامیابیوں کا تفصیل سے احاطہ کیا۔
طویل الوداعی ویڈیو پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پراعتماد اور بہادر نظر آنے کی کوشش کی۔
انہوں نے امریکی پارلیمان کی عمارت پر اپنے حامیوں کے حملے پر بھی سخت الفاظ کہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’کیپیٹل ہِل پر حملے سے تمام امریکی خوفزدہ ہوئے۔ سیاسی تشدد ہر اس چیز پر حملہ ہے جس پر ہم بطور امریکی فخر کرتے ہیں۔ اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔‘
اپنی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر پابندیوں، جنرل سلیمانی کی ہلاکت اور عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی معاہدوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ’ہم وہ سب کچھ حاصل کیا جس کے لیے ہم یہاں آئے تھے اور اس سے بھی کہیں زیادہ کیا۔‘
دوسری جانب نومنتخب صدر جو بائیڈن آج حلف اٹھا رہے ہیں۔ وہ اگلے چار برس وائٹ ہاؤس میں قیام کریں گے۔