گوگل نے آسٹریلوی شہریوں کو بلاک کرنے کا انتباہ جاری کر دیا
Reading Time: < 1 minuteعالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے خبردار کیا ہے کہ اگر آسٹریلوی حکومت نے نئے قانون پر عمل کیا تو وہ اس ملک کے شہریوں کے لیے اپنے سرچ انجن کا استعمال بند کر دے گا۔
آسٹریلوی حکومت نے ایک قانون کے ذریعے گوگل کو پابند کیا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کے اداروں کو ان کے مواد / خبروں کے لیے رقم ادا کرے۔
آسٹریلیا میں گوگل کے مینیجنگ ڈائریکٹر میل سلوا نے کینبرا میں سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ یہ دنیا کا پہلا میڈیا قانون ہوگا جس پر عمل ممکن نہیں۔ اور اس کے ذریعے آسٹریلیا میں انٹرنیٹ کے استعمال کو نقصان پہنچے گا۔
’اگر اس قانون پر عمل کیا گیا تو ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا کہ گوگل سرچ انجن کو آسٹریلیا میں کام کرنے سے روک دیں۔‘
Array