سعودی عرب میں 20 ملکوں کے شہریوں پر داخلے کی پابندی عائد
Reading Time: < 1 minuteسعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان سمیت 20 ملکوں سے آنے والی پروازوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’سعودیوں، سفارت کاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل خانہ کے سوا تمام افراد کے سعودی عرب آنے پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔‘
وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والے مسافروں پر عائد کی گئی ہے۔ ان میں پاکستان، انڈیا، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ نے منگل کو بیان میں کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں، سفارت کاروں، صحت کارکنان اور ان کے اہل و عیال کے سوا کسی کے بھی مملکت میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس پابندی کا نفاذ بدھ تین فروری 2021 کو رات نو بجے سے ہوگا‘۔
Array