امریکہ نے یمن جنگ کی حمایت ختم کر دی، عرب اتحاد مشکل میں
Reading Time: < 1 minuteامریکی صدر جو بائیڈن نے یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف چھ سال سے جاری جنگ میں اپنے اتحادیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے لیے واشنگٹن کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جو بائیڈن نے خارجہ پالیسی پر اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ یمن میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
امریکہ کے صدر کے بیان کو سعودی عرب کے حوثیوں کے خلاف جنگ کے لیے تشکیل دیے گئے اتحاد کو بڑے دھچکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یمن کے حوثیوں نے صدر بائیڈن کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
یمن جنگ میں ایک اندازے کے مطابق اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدور اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکمرانی میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد کی حمایت کی تھی۔
اس تنازعے نے لاکھوں یمنی باشندوں کو فاقہ کشی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا تھا۔
سعودی عرب نے امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے یمن کے تنازعے کا سیاسی و سفارتی حل تلاش کرنے کا عہد کیا ہے۔