جسٹس محسن کیانی کی جنرل اسد درانی کا مقدمہ سننے سے معذرت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس پر مزید سماعت سے معذرت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیس کا سارا بیک گراونڈ جانتا ہوں، فیصلہ بھی لکھنے کے مرحلے میں تھا۔ یہ افسوسناک ہے لیکن کچھ ایسی وجوہات ہیں جو بتانا نہیں چاہتا۔ میں یہ کیس چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھیج رہا ہوں۔ چیف جسٹس ہی اس کیس پر سماعت کیلئے نئے بنچ کا فیصلہ کریں گے۔

