پاکستان24 عالمی خبریں

میانمار کی فوج ٹینک لے آئی، عوام سامنے کھڑے ہو گئے

فروری 15, 2021 < 1 min

میانمار کی فوج ٹینک لے آئی، عوام سامنے کھڑے ہو گئے

Reading Time: < 1 minute

ميانمار (برما) میں جرنیلوں کے اقتدار پر قبضے کے خلاف جاری مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فوجی آمر نے ملک بھر میں اضافی نفری تعينات کی ہے، اور شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی مکمل معطل کر دی ہے۔

کئی شہروں میں عوام کی ٹینکوں کے سامنے کھڑے ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے ایک مشترکہ بیان میں میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہ شہریوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز مظاہرین کے خلاف تشدد سے گریز کریں، جو قانونی حکومت کی برطرفی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور منتخب رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔ منتخب حکومت کو ہٹا کر فوج کے اقتدار سنبھالنے کے خلاف ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں افراد سڑکوں پر نکل کر آئے تھے۔

دنیا بھر میں برما کے جرنیلوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور جاپان میں اتوار کو ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔

اقوام متحدہ کے  سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہ شہریوں کے پرامن اجتماع کے حق کو یقینی بنایا جائے اور مظاہرین کو انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

سیکرٹری جنرل نے ميانمار کے فوجی حکام سے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی سفارتکار کرسٹین برجنر کو میانمار کے دورے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ تمام زمینی حقائق کا اندازہ لگا سکیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے